ایک چینی لڑکی نے انٹرنیٹ یوزرز کو اس وقت حیران کردیا جب اس نے ایک ایسے ابلے ہوئے انڈے کی تصاویر شیئر کیں جو 20 برس قبل جب وہ نوجوان تھی، ابال کر اسے محفوظ کرلیا اور اسے رکھ کر بھول گئی۔
اب اسے نکالا تو ابلا ہوا انڈا طویل عرصے تک رکھے جانے کے باعث اپنی ہیت تبدیل کرکے پتھر کی شکل میں تبدیل ہونے کے بعد سرخ موتی روبی جیسا ہوگیا ہے۔
یہ خاتون جس کی عرفیت فو ہے اس نے فوسل کی شکل اختیار کرنے والے انڈے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈوبان پر پوسٹ کیں، جہاں یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
چینی مرکزی میڈیا جس نے اس منفرد انڈے کے حوالے سے خاتون سے رابطہ کیا اس کے مطابق خاتون جب پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھی تو اس کی والدہ انڈے خرید کر لائیں، یہ انڈا غیرمعمولی طور پر چھوٹا تھا، والدہ نے اسکول لے جانے کےلیے اسے اُبال کر دیدیا، لیکن وہ اسے کھانے کے بجائے بیگ میں رکھ کر بھول گئی۔
اس نے بتایا کہ تین دن بعد جب اس نے انڈے کو دوبارہ دیکھا تو یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ یہ خراب ہوچکا ہے، لیکن وہ اسے پھینکنے کے بجائے ریفریجریٹر کے اوپر رکھ کر بھول گئی۔
کچھ عرصے بعد اس کی والدہ نے دیکھا تو جب ہی اسکا رنگ تبدیل ہوچکا تھا۔
بعدازاں اس خاتون نے اسے ایک جیولری بکس میں رکھ دیا اور اب کئی سال بعد اسے دیکھا تو وہ سرخ رنگ کے قیمتی پتھر روبی (یاقوت) کی طرح ہوگیا ہے۔
Comments are closed.