charlotte hookup bars dknight magicbox ii bluetooth hookup whisper hookup hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

20 ارب کہاں گئے، چیئرمین نیب نے بتا دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتا دیا کہ ریکور کیے گئے 20 ارب روپے کہاں گئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ 20 ارب روپے کہاں گئے؟ یہ رقم جیسے ملتی رہی ہم نے سندھ حکومت کو ادا کی، سکھر میں گندم کے 20 ارب کے ذخائر اِدھر اُدھر تھے، پوچھا گندم کہاں گئی تو بتایا گیا کہ چوہے کھا گئے، بے شک نیب کی تعریف نہ کریں لیکن تنقید برائے تنقید نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری پر کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی، حالانکہ گزشتہ 4 سال میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوی ہوئی ہے، جس میں 541 ارب روپے کی ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ لوگوں کو کیوں گمراہ کیا جا رہا ہے؟ نیب مسئلے کا حل ہے، مسئلہ نہیں ہے، ایسے لوگوں پر بھی کیس رجسٹرڈ کیے جن کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی نے 14 ارب روپے ادا کیے تو وہ نیب کی تجوری میں نہیں آتے، اگر نیب نہ ہوتا تو نہ 14 ارب ریکور ہوتے اور نہ یہ رقم لوگوں کو واپس ملتی، سوال ہوتا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں یہ پیسے کیوں جمع نہیں کرائے گئے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی رقم تھی ان کی تصدیق کر کے 14 ارب کی رقم ان کے حوالے کی گئی، اس رقم پر حکومت کا حق نہیں، یہ متاثرین کی رقم ہے، 56 ارب روپے سے زائد نقد رقم ریکور کی، یہ رقم سوسائٹی سے آئی، جبکہ سوسائٹی کو چیک کرنے کا نظام نہیں تھا، یہ سوسائٹیاں لوگوں کی بربادی کا سبب بنیں۔

اسلام آباد (انصار عباسی) موجودہ چیئرمین نیب جاوید…

انہوں نے کہا کہ کچھ سوسائٹیوں نے لوگوں کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا تھا، لوگ خوبصورت بروشر پر انویسٹمنٹ کر دیتے ہیں، انسان کو سادہ اور معصوم ہونا چاہیے، لیکن ظالم نہیں ہونا چاہیے، ایک بروشر غور سے دیکھا تو اس میں نیاگرا فال کی تصویر تھی، انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں سے تصدیق کر لیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ ملک میں 35 ہزار لوگوں کو رقم ادا کر دی، چائے کی پیالی میں اٹھنے والا طوفان بے سبب تھا، نیب پر تنقید بالکل کریں، لیکن تعمیری تنقید کریں، مضاربہ کیس میں 10 ارب روپے کا جرمانہ ہوا، 10 لاکھ روپے لگانے والے کو 1 لاکھ روپے منافع دیا گیا۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی بتایا کہ معصوم لوگوں کو نہیں معلوم کہ ان کے 10 لاکھ روپے میں سے 1 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، 1 ہزار 194 لوگوں کو سزا ہوئی ہے، نیب پر تنقید ضرور کریں لیکن ریکارڈ اور شواہد کی بنیاد پر تنقید کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.