شاہ لطیف تھانے میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے چھاپے کے دوران 2 مغویوں کے بازیاب ہونے کے کیس میں پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے کہ مذکورہ شہریوں کو اغواء کس نے کیا؟
ایس ایچ او شاہ لطیف بھی لا علم نکلے کہ 2 مغوی تھانے کیسے پہنچے؟
ملیر پولیس نے پرائیویٹ پارٹی کے مخبروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ لطیف میں 1 سب انسپکٹر کی پرائیوٹ پارٹی نے شہریوں کو اغواء کیا تھا، جبکہ اے وی سی سی نے مغویوں کو بازیاب کرا کے 4 اہلکاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے لگی، اس لیے اغواء کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اغواء کے کیس میں مخبروں کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کر کے خانہ پری کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رات گئے اے وی سی سی نے تھانے سے 2 مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔
شاہ لطیف پولیس اسٹیشن سے 2 نوجوانوں کی بازیابی کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمات سرکار کی مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں 2 پرائیوٹ افراد اور ایک پولیس اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 2 مقدمات منشیات فروشی اور 1 مقدمہ ناجائز اسلحے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغویوں کو کیوں اور کیسے تھانے میں رکھا گیا اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.