کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں نسلہ ٹاور مکمل گرا دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جان صدیقی نے نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نسلہ ٹاور کے کھڑکیاں دروازے نکالے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دسویں فلور سے توڑنے کے کام کا آغاز کیا گیا ہے، عمارت گرانے کے لیے ایک دو گھنٹے میں مکمل مشینری پہنچ جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جان صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ حفاظتی انتظامات مکمل کر کے مشینری فعال کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسماء بتول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اقدامات کے ساتھ عمارت گرانے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوشش کی جائے گی کہ کسی کا جانی و مالی نقصان نہ ہو، مزدور لگا دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ہیوی مشینری بھی آئے گی۔
فیروز آباد کی اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول نے یہ بھی بتایا کہ نسلہ ٹاور کو دسویں اور گیارہویں فلور سے توڑا جائے گا۔
Comments are closed.