جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

2سال سے 100 میگاواٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2 سال سے 100 میگا واٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں، کراچی پورا پاکستان ہے۔

کراچی چیمبر کے زیرِ اہتمام مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نمائش کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سراج تیلی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے 4 مہینے سے فیصلہ محفوظ کر کے رکھا ہے، آج تاریخ تھی، مگر جج صاحب چھٹی پر ہیں اس لیے یہاں آنے کی اجازت ملی۔

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے اور میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 1980ء کی افغان وار کا سلسلہ 2010ء تک رہا، 2014ء میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج کراچی خطرناک شہروں میں 125 ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے مرہونِ منت ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے ہمارا مقابلہ ہے، کراچی میں نمائشیں اور پی ایس ایل منعقد کرائے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دشمن ہمارا دشمن ہے، اس کا مقابلہ کریں گے، حکومت نے پورے ملک کی رونقیں بحال کی ہیں، ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.