بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 1947ء کے واقعات سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کوئی جدید ریاست خود سے اتنی متضاد نہیں جتنی بھارتی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوتوا کے پیروکاروں کی طرف سے 1947 کی آزادی کے بعد ہجرت کی منافقانہ توجیح شرمناک ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاریخ کو مسخ اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس، بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی حکومت انتخابی فائدے کے لیے نفرت کی کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، امید ہے بھارت کا باشعور طبقہ سیاست اور شہرت کی اس چال کو مسترد کرے گا۔
Comments are closed.