قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا ہے، نیب ٹیم نے زمان پارک میں نوٹس موصول کروا دیا۔
نیب کی دو رکنی ٹیم کی جانب سے زمان پارک میں موصول کروائے گئے نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو یکم جون اور 7 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔
نیب نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ منگل کی صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنا بیان رکارڈ کروائیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں تفتیش کیلئے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروائیں۔
Comments are closed.