چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مختصر قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، دونوں 10 بجے پہلے جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔
عمران خان انسدادِ دہشت گردی عدالت سے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کریں گے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی جوڈیشل کمپلیکس کے بعد نیب راولپنڈی آفس جائیں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے نیب جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ لیگل ٹیم میں سلمان صفدر، خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا، گوہر علی خان اور علی اعجاز آئیں گے۔
سابق وزیرِ اعظم کا قافلہ پنڈی بھٹیاں کراس کر گیا ہے۔
علاوہ ازیں عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.