نیب کے راولپنڈی آفس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تفتیش کی گئی ہے۔
ثانیہ نشتر نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئیں جہاں اُن سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تفتیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر سے بطور رکنِ سابق وفاقی کابینہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، پوچھ گچھ کے بعد سینیٹر ثانیہ نشتر کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ ثانیہ نشتر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر ملک امین اسلم نیب کے راولپنڈی آفس میں تاحال موجود ہیں جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.