احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا نے کے بعد جانے کی اجازت دی۔
اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیسز کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.