منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت دائر

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران  190 چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کر دی گئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آج 2 بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، ان کے پاس اپنے شوہر سے ملنے کا ہفتے میں ایک ہی دن ہوتا ہے، نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج 2 بجے ہی طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہوا ہے، بشریٰ بی بی پہلے بھی نیب کے دفتر میں پیش ہو چکی ہیں۔

وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کر لیا کریں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے کیس کی سماعت آج 12 بجے مقرر کر دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی جانب سے طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ احتساب عدالت ڈائریکشن جاری کرے کہ اگر نیب کو گرفتاری درکار ہو تو پہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر ہی نیب کے دفتر نے آج کی تاریخ دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ معلوم نہیں تھا، بھول گئے تھے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی بشریٰ بی بی کی ملاقات ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے طلبی نوٹس پر سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے، وقت تبدیل نہیں ہو سکتا۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.