منگل23؍ذیقعد 1444ھ13؍جون2023ء

190ملین پاؤنڈ کرپشن، بشریٰ بی بی آج نیب طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس زمان پارک میں موصول کرادیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب راولپنڈی کو خط لکھا گیا ہے۔

نوٹس میں بشریٰ بی بی کو تفتیش کے لیے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو یکم اور 7 جون کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.