بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

19 گریڈ کے معطل ریلوے آفیسر کا پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے رویے پر استعفیٰ

پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے رویے پر 19 گریڈ کے معطل ریلوے آفیسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

گریڈ 19 کے افسر طارق لطیف نے اپنا استعفیٰ چئیرمین ریلوے کو بھجوا دیا۔

طارق لطیف نے کہا کہ 2001 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ریلوے جوائن کیا، 11 مارچ 2022 کو پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں پیش ہوا، فیصل آباد کے لطیف نذر گجر کی تحریک استحقاق پر مجھے طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مالی کے ٹرانسفر اور تجاوزات ہٹانے سے روکنے کا کہا گیا تھا، استحقاق کمیٹی نے مجھے بد تمیز کہہ کر پکارا اور میرے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔

 طارق لطیف نے کہا کہ ان حالات میں ریلوے میں ملازمت نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی سفارش پر گزشتہ روز طارق لطیف کو معطل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.