جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

19جولائی ’یوم الحاق پاکستان‘ کا دن ہے، شاہد مجید ایڈوکیٹ

یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 19 جولائی ’یوم الحاق پاکستان‘ کا دن ہے، کشمیری عوام آج بھی 75سال قبل کیے گئے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، اس لئے 19 جولائی کو ہرسال دنیا بھر کے کشمیری اور تمام انسان دوست حلقے ’یوم الحاق پاکستان‘ کے طورپرمنائیں گے کیونکہ 1947 میں کشمیری عوام کی بھاری اکثریت نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم دہلی سرکار نے گزشتہ 75برسوں سے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی انسانی حق کا موقع فراہم نہیں کیا۔ اب جبری کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانیت بھی شرما رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 75 برس قبل 19 جولائی 1947 کو جموں کشمیر کی عوام نے تاریخی فیصلے کا اعلان کیا تھا کہ کشمیرکا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوگا ، اسی اعتبار سے 19 جولائی کا دن آزادی کشمیر کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

1947 میں اسی دن کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ یہ تاریخی قرارداد جموں و کشمیر کے عوام کی اکثریت کی امنگوں اور خواہشوں کی عکاسی کرتی ہے۔

چئیرمین یکجہتی فورم جاپان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے الحاق کی تحریک کو جاری و ساری رکھنے کے لئے ہر کشمیری عوام نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل کے ساتھ کشمیر کی آزادی اور کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.