پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

18 میں سے 15 روسی میزائل مار گرائے: یوکرین کا دعویٰ

یوکرینی فضائی دفاع نے یوکرین کی جانب فائر کیے گئے 18 میں سے 15 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی فوج کے مطابق روسی میزائل حملوں پر یوکرین بھر میں ایئر ریڈ سائرن 3 گھنٹے سے زائد بجائے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی حملوں میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روسی اسٹریٹیجک طیاروں نے یوکرین پر حملہ کیا۔

یوکرینی فضائی دفاع نے دارالحکومت کیف کی جانب آنے والے تمام میزائل تباہ کر دیے۔

یوکرین کے دنیپرو، پیٹروسک اور سومی ریجنز میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

روس نے گزشتہ چند دنوں میں یوکرین پر اپنے میزائل حملے تیز کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.