جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

18سے 20 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان

روشنیوں کے شہر کراچی میں 18 سے 20 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود جبکہ شہر کا درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام سے درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی، آج شام جامشورو، ٹھٹہ، عمرکوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 19 ستمبر کے دوران سندھ کے شہر ٹھٹہ، خیرپور، بدین، سجاول اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.