سری لنکن کپتان ڈاؤسن شاناکا نے کہا ہے کہ 171 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان ڈاؤسن شاناکا نے کہا کہ جیت میں ہر کھلاڑی کا حصہ ہے جس سے ہم چیمپئن بنے۔
سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر بھانوکا راجاپکسا نے کہا کہ پاکستان ایک ٹاپ ٹیم ہے اور اس نے اچھی بولنگ کی۔ بیٹنگ مشکل لگ رہی تھی، پلان کر کے عمل کیا اور میچ میں مومنٹم بنا کر کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔
Comments are closed.