سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی عمران خان کو تو فون تک نہیں کرتا تھا لیکن موجودہ حکومت کے لیے ٹوئٹ کرتا ہے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سولہ تاریخ کا انتظار کریں، پردہ چاک کر دیں گے۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے سینے میں بہت سے راز ہیں، پی ٹی آئی کے 20 غدار ایم این اے امریکی سفارت کاروں سے ملتے رہے۔
شیخ رشید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے لیے نکل آئی ہے، صدر کے مواخذے کو ناکام بنائیں گے۔
Comments are closed.