بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

16 اپریل کو ثابت کریں گے اکثریت ہمارے ساتھ ہے، چوہدری پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 16 اپریل کو ایوان میں ثابت کریں گے کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس ہوا، جس کی صدارت چوہدری پرویز الہٰی نے کی۔

حکومتی اتحاد کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے رابطوں کے بارے مشاورت کی گئی اور انتخابی دن کے لیے گروپس تشکیل دیے گئے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ  کامیاب جلسوں سے مخالفین کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے ہمارا ماضی عوام کے سامنے ہے، ماضی میں بھی کام کیا آئندہ بھی عوامی خدمت ہی ہماری ترجیح ہوگی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے، کامیاب ہو کر اپنی روایات جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.