کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر نوین الحق نے کہا ہے کہ 150 رنز کا دفاع کیا جا سکتا تھا، سکندر رضا اور راشد خان نے اچھی بیٹنگ کی۔
لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوین الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں ہدف کا تعاقب کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف اچھے بولرز ہیں، ہمیں بیٹنگ اچھی کرنی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرا دیا۔
اس میچ میں لاہور قلندرز کے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 131 رنز ہی بناسکی۔
Comments are closed.