ترجمان محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
محکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالےسے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی.
ترجمان کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.