بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

15 سالہ لڑکی نے 12 افراد پر سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

رولر اسکیٹنگ کی ماہر 15 سالہ امریکی لڑکی نے 12 افراد پر سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میا پیٹرسن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اس نے رولر اسکیٹس پہن کر 12 افراد پر سے ‘بارانی’ طرز کی چھلانگ لگائی۔

اس کارنامے کے بعد میا سب سے زیادہ افراد کے اوپر سے بارانی چھلانگ لگانے والی لڑکی بن گئی ہے۔

میا کی یہ کامیابی اگلے برس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کی جائے گی۔

اس نے 11 برس کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کی تھی، میا کو اس کی بہن نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر اسکیٹس دیے تھے۔

عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میا نے بتایا کہ ایک بار اسکیٹنگ میں چھلانگ لگاتے ہوئے منہ کے بَل گری تھی، جس کے نتیجے میں ٹھوڑی پر 27 ٹانکے آئے تھے اور کچھ پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.