پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 15 جنوری زیادہ دور نہیں ہے بس یہ لوگ پہلے 3 دفعہ کی طرح بھاگ نہ جائیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی کا میئر لانے کے دعوے پر تبصرہ کیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر دعوؤں پر جائیں تو کراچی میں پانی بھی ہونا چاہیے، امن و امان بھی ہونا چاہیے ، یہاں سے کچرا بھی اٹھ جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا اپنا ایک نقطہ نظر ہے لیکن انہوں نے ہر دفعہ کہا ہے کہ فیصلہ عمران خان کا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تو کورٹ نے روکا ہوا ہے، 11 تاریخ کو سماعت ہے، دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے۔
Comments are closed.