حکومت نے 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے برقرار ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، نئی قیمت 180روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔
Comments are closed.