15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی میں نیوی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہورہا ہے۔
ایونٹ میں مقامی سمیت 15 غیرملکی پلیئرز شرکت کررہے ہیں، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور کامران احمد، سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان اور سندھ اسکواش کے طاہر خانزادہ نے میڈیا بریفنگ میں چیمپئن شپ کی تفصیلات بتائیں۔
کموڈور کامران احمد نے کہا کہ15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ میں 24 نامور کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے، جن میں 9 مقامی اور 15 غیرملکی کھلاڑی شریک ہیں۔
ایونٹ میں مصر، ہانگ کانگ، امریکا اور کویت کے پلیئرز شامل ہیں، اس کی انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے چیمپئن شپ اہم قدم ثابت ہوگی۔
Comments are closed.