بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

15مارچ سے کورونا ضوابط کے ساتھ اِن ڈور شادیوں کی اجازت

کورونا وائرس  کی صورتحال میں بہتری کے بعد این سی او سی نے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50 فیصد لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ 15 مارچ سے کوروناایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے ہی مزارات اور سینما بھی کھولے جاسکیں گے۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ، 15مارچ سےریسٹورنٹ ہالزمیں کھانے کی اجازت 10مارچ کے جائزہ اجلاس سےمشروط کردی گئی۔

پی ایس ایل کے پول میچز میں 20 کی جگہ 50 فیصد تماشائی اسٹیڈیم جاسکیں گے۔ جب کہ پول میچز میں پورا اسٹیڈیم بھرا جاسکے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں رائے دی گئی کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اورکینٹ بورڈ الیکشن مئی کے آخر تک کروائے۔

اعلامیے کے مطابق ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.