بھارت میں 1400 کروڑ سے زائد کے اثاثے رکھنے والا ایک رکن اسمبلی اپنے آپ کو امیر کہنے سے انکاری ہے۔
بھارت میں بھی عوام اپنا نمائندہ ووٹ کے ذریعے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ ان نمائندوں میں کچھ کا تعلق امیر گھرانوں سے تو کچھ کا تعلق غریب خاندان سے بھی ہوتا ہے۔
ایسے ہی ایک بھارتی رکن اسمبلی ہیں جو کہنے کو تو امیر ترین ہیں لیکن وہ خود کو امیر ماننے سے انکاری ہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے رکن قانون ساز اسمبلی اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شواکمار کے پاس 1400 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، جن کے ہونے کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں۔
شواکمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت جمع کرنے میں بہت وقت لگایا ہے۔
ساتھ میں وہ خود کو امیر ترین رکن اسمبلی ماننے سے انکاری ہیں اور کہتے ہیں کہ "میں امیر نہیں ہوں، لیکن غریب بھی نہیں ہوں۔”
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ کے پاس ایک ہزار 413 کروڑ کے اثاثے ہیں جو انہیں بھارت کا امیر ترین رکن اسمبلی بناتے ہیں۔
Comments are closed.