سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ آج 14 اگست کا سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے یوم آزادی پر قوم کے نام جاری کیئے گئے پیغام میں یہ بات کہی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پاکستان کو اقوامِ عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ دیتا ہے۔
سینیٹ کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کوفراموش نہیں کرنا چاہیئے۔
صادق سنجرانی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.