انڈونیشیا میں 133 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے فٹبال اسٹیڈیم سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے کہا ہے کہ فٹبال اسٹیڈیم کو منہدم کر کے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سے ملاقات کے بعد انڈونیشیا کے صدر نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہم اسٹیڈیم کو منہدم کر کے اسے فیفا کے معیار کے مطابق دوبارہ بنائیں گے۔
انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ اسٹیڈیم کو مناسب سہولیات کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا جو کھلاڑیوں اور حامیوں دونوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انڈونيشيا ميں ايک فٹ بال ميچ کے موقع پر مخالف ٹيموں کے مداحوں کی لڑائی اور بھگدڑ سے 133 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.