130 برس قبل کی گھر کی دستاویزات میں کی جانے والی غلطی آسٹریلوی معمر جوڑے کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ پیٹر اور شیرل پلاؤمن جو نیو ساؤتھ ویلز کے جنوبی ساحلی علاقے کینڈیلو کی بیگا اسٹریٹ کے ایک گھر میں گزشتہ 20 برس سے رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے چند برس قبل اپنے ایک پڑوسی سے یہ مکان اس نیت سے خریدا کہ اسے بعد میں فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والے منافع سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پرسکون زندگی گزاریں گے۔
لیکن اس جوڑے کو اس وقت سخت دھچکا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اپنی اس جائیداد کو کسی کو بھی اس وجہ سے فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک صدی سے زیادہ عرصے قبل اس کی دستاویزات کی ڈرافٹنگ میں سنگین غلطی کی گئی ہے۔
جس کے مطابق جب پہلی بار اس کی رجسٹری کی گئی تو اس میں درج کیا گیا کہ یہ گھر ایک مختلف لاٹ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جوڑا اپنی اسٹریٹ کے چوتھے مکان میں رہائش پذیر ہے جس کی وجہ سے منطقی طور پر یہ لاٹ 4 بن گیا جبکہ اصل دستاویز میں اسے لاٹ 3 ظاہر کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جب لاٹ ڈیڈز اصل میں 1800 کے عشرے میں ڈرافٹ کی گئی تو بیگا اسٹریٹ پر 5 لاٹس (1، 2، 4، 3 اور پھر 5) تھے، لیکن اس جوڑے نے کبھی اس جانب توجہ دی نہ اس کا بغور مطالعہ کیا جس کے سبب اب وہ مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
Comments are closed.