اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکا: عمر سرفراز

مشیرِ داخلہ و اطلاعات حکومتِ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ 13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا۔

ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ کی نااہلی، نالائقی اور چوری کی وجہ سے آج خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں،وہ اندھیرے میں جدہ یا لندن نہیں بھاگتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ چوری کا مال بچانے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا۔

عمر سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاستی مشینری کو انتقامی کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.