بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت

امریکی ریاست یوٹاہ کے ایئر فورس بیس کے قریب سے 12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنیل ٹری رِنگ لیبارٹری کے محقق تھامس اربن اور ان کے ساتھی ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈیرون ڈیوک نے ان نقوش کی نشاندہی چلتی ہوئی گاڑی میں کی۔

تھامس اربن کا کہنا ہے کہ جب میں نے چلتی ہوئی گاڑی سے ان نقوش کی نشاندہی کی تب مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ انسان کے قدموں کے نشان ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ علم تھا کہ یہ پیروں کے نشان ہیں کیونکہ یہ نشانات یکساں فاصلے پر متبادل ترتیب میں تھے۔

برطانیہ میں سمندر سے رنگ برنگا اور انتہائی نایاب گھونگھا دریافت کیا گیا ہے۔

امریکی ایئر فورس کے بیان کے مطابق تھامس اربن نے محققین کی ٹیم کے مدد سے پہلے گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار سے پرنٹ ریکارڈ کرنے کے لیے ایک تکنیک کا تعین کیا، جس کے بعد جن نشانات کی چلتی گاڑی سے نشان دہی کی گئی تھی، ان سے زائد انسانی قدموں کے قدیم نشانات بھی دریافت ہوئے۔

ٹیم نے بچوں سے لے کر بڑوں تک کے قدموں کے کُل 88 نقوش دریافت کیے ہیں۔

 سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق امریکا میں دریافت ہونے والے انسانی قدموں کے یہ نشانات 12 ہزار سال پرانے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.