بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اسد بلوچ نے کہا کہ حکومتی وفد مراعات کی خاطر جام کمال کے ساتھ ہے، جام کمال کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزراء اپنے استعفے واپس لیں، وزراء  نے استعفے واپس نہیں لئے تو ہم نئے وزیر بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.