منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

12 ستمبر سے اب تک فی تولہ سونا ساڑھے 15 ہزار روپے سستا ہوگیا

سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کردیا گیا، جب سے فی تولہ قیمت 15500 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جوئیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 546 روپے کم ہوکر 1 لاکھ71 ہزار 39 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.