12سال سے زائد عمر کے تمام طلبہ کی کورونا ویکسینیشن کے اقدامات کیے جائیں، محکمہ داخلہ سندھ نے صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم 12 سال سے زائد عمر کے تمام طلباء کی کورونا ویکسینیشن کے لیے اقدامات کرے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقدامات کئے جائیں تاکہ 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔
12سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔
Comments are closed.