آپ کو یہ جان کر یقیناََ حیرانی ہوگی کہ سوڈان میں ایک لڑکے کے قتل کے الزام میں گائے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ میں ایک گائے نے 12 سالہ بچے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بچہ فوری طور پر ہلاک ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گائے اب رمبیک سینٹرل کاؤنٹی کے ایک پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے جبکہ لڑکے کو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد تدفین کے لیے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سوڈان میں پولیس نے ایک بھیڑیے کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، بھیڑیے نے ایک 45 سالہ خاتون پر حملہ کیا اور اپنے سر سے زور دار وار کرکے خاتون کو ہلاک کردیا تھا۔
Comments are closed.