ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

12 دنوں تک دائرے میں گھومنے والی بھیڑوں کا معمہ حل ہوگیا

چین کے ایک فارم میں کئی دنوں تک مسلسل ایک دائرے میں گھومنے والی بھیڑوں کی عجیب ویڈیو پر سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ معمہ حل ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک سرکاری ادارے نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کئی بھیڑوں کو مسلسل 12 دنوں تک ایک دوسرے کے پیچھے ایک ہی دائرے میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھیڑوں میں ایسا چکر والی بیماری (Listeriosis) کی وجہ سے ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ غیر معمولی رویہ (Listeriosis) بھی ہوسکتا ہے جسے چکر لگانے کی بیماری کہا جاتا ہے جو کہ ایک بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری گندی خوراک، مٹی اور جانوروں کے فضلے سے پھیلتی ہے جس سے جانوروں کی موت بھی ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب برطانوی یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کے پروفیسر میٹ بیل نے کہا ہے کہ بھیڑوں کا طویل عرصے تک قید میں رہنے کے باعث مایوسی کی وجہ سے اس طرح کرنا فطری عمل ہے۔

امریکی آن لائن میگزین کے مطابق بھیڑیں 4 نومبر سے ایک دائرے میں گھوم رہی تھیں، فارم کے مالک نے پہلے چند بھیڑوں کو دیکھا لیکن بعد اذاں مخصوص دائرے میں ایک دوسرے کے پیچھے چکر لگانے والی بھیڑوں کی تعداد بڑھ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.