بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

12 تا 18 سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو 1 کورونا ویکسین لگ چکی: اسد عمر

وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 554 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 443 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد پر آ گئی۔

یہ بات وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 515 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 340 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 16 فیصد پر آ گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ انسدادِ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان کے طالب علم پہلے نمبر پر ہیں، جہاں 68 فیصد طالب علموں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لگوانے میں پنجاب کے طالب علم دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی 62 فیصد تعداد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.