عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ 12 اگست انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور شہدائے بابڑہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
12 اگست یوم شہدائے بابڑہ کے حوالے سے ایک پیغام میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سانحہ بابڑہ ظلم اور بربریت کا دن اور کسی کربلا سے کم نہیں تھا۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ جب باچا خان بابا، عبدالولی خان، غنی خان کو تحریک کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تو اس کے خلاف امن کے علمبرداروں اور انسانیت کا پرچار کرنے والوں نے پُرامن جلوس نکالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلوس پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 600 سے زائد نہتے افراد کو شہید کیا گیا۔
Comments are closed.