جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور اب مستونگ میں حافظ حمداللّٰہ کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بارہ آپریشن کئے گئے قبائل نے گھر بار چھوڑے، بتایا جائے کہ امن و امان کہاں ہے؟ میرا قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا، سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی موجودہ صورتحال نے تباہ کیا، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم ترجمان اور جے یو آئی ایف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے گاڑی کے قریب ہوا، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
Comments are closed.