محکمہ سیاحت خیبر پختون خوا کے زیرِانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے منعقدہ کار ریلی پشاور پہنچ گئی۔
پشاور میں منتظمین کی جانب سے قلعہ بالاحصار میں گاڑیوں کی نمائش منعقد کی گئی، جسے کلاسک کار کو پسند کرنے والوں نے خوب سراہا۔
کار ریلی بالاحصار سے ہوتی ہوئی مچنی پہنچی، نایاب اور منفرد کار ریلی میں 30 سے زائد گاڑیوں نے شرکت کی جن میں مرسڈیز، شیورلیٹ، وی ڈبلیو، لینڈ روور سمیت دیگر کلاسک گاڑیاں شریک تھیں جبکہ ریلی میں خیبر پختون خوا سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔
کار ریلی کی نمائش پر منتظمیں کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار ریلی دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
نمائش دیکھنے کے لیے آئے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ قدیمی و نایاب گاڑیوں کو بھرپور انداز میں سنبھال کر رکھنا قابل ستائش عمل ہے، اس طرح کے ایونٹس ہر سال ہونے چاہئیں اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
ملک کے مختلف حصوں میں کار ریلی کے انعقاد کا مقصد گاڑیوں کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
Comments are closed.