امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کاعمل جلد مکمل نہ ہوا تو ٹرین مارچ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔
جماعت اسلامی نے کراچی میں 11یوسیز پر انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف علامتی دھرنا دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ایم کیو ایم میں دھرنا دینے کی ہمت نہیں، گورنر سندھ کو بہادر آباد بلا کر فیس سیونگ کی، رجیم چینج میں وزارتیں لینے والی پارٹی بحری مشقوں کا بہانہ کرکے فرار ہوگئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی خدمت نہیں قانون پر عمل کرے اور فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی باقی 11 یوسیز کا الیکشن شیڈول جاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن بتائیں کہ کس کے دباؤ پر 6 نشستوں کا نتیجہ تا حال روکا ہوا ہے۔
ضمنی الیکشن وقت اور پیسے کا زیاں ہے، بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔
Comments are closed.