امریکی ریاست ٹیکساس میں خشک سالی کے باعث دریا سوکھنے کے بعد 11 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
ٹیکساس کے ڈائنوسار ویلی اسٹیٹ پارک میں دیوقامت جانور کی ویڈیو پال بیکر نامی شخص نے بنائی۔
یہ قدموں کے نشان پانی کے اندر تھے لیکن خشک سالی کی وجہ سے پالوکسی دریا کا پانی سوکھ گیا۔
ماہرین نے دریا کے دوبارہ بھرنے سے قبل ہی ڈائنوسار کے قدموں کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔
پارک اتھارٹی نے کہا کہ بارش اور دریا کی وجہ سے یہ نشانات دوبارہ دفن ہو جائیں گے لیکن ہم انہیں محفوظ کر کے رکھیں گے۔
Comments are closed.