نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق نارووال، جہلم، منڈی بہاالدین، بہاولپور، اسلام آباد، پشاور، میر پور آزاد کشمیر سمیت 11 شہروں کی 50 فیصد سے زائد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔
جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، مظفر آباد سمیت 16 شہروں میں ویکسین کی اہل 40 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی، ویکسین کی مکمل افادیت کے حصول کے لیے ویکسین کی دوسری ڈوز بروقت لگائی گئی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی و سی کے اجلاس میں ملک میں جاری لازمی انسداد کورونا ویکسین مہم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 لاکھ ویکسین ڈوز لگائی ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد خسرہ مہم کے باعث 27 نومبر تک 12 سے 15 سال کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین معطل رہے گی۔
این او سی کے مطابق نارووال، جہلم، بہاولپور، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور، گلگت، غذر اور اسلام آباد میں 50 فیصد سے زاہد اہل آبادی کو ویکسین لگ چکی۔
جن شہروں کی 40 فیصد سے زائد اہل آبادی کو انسداد کورونا ویکسین لگ چکی ہے، ان میں راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، میانولی، کلر کہار، رحیم یار خان، کراچی، چار سدہ، بالاکوٹ، جہلم ویلی، راولاکوٹ، مظفر آباد، نیلم، ہنزہ، کھرمنگ شامل ہیں۔
اجلاس میں سرحد کے راستے پیدل آنے والوں کی ویکسینیشن کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
Comments are closed.