پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

11 سال کے سوئس بچوں کی ڈائپرز میں اسکول آمد، اساتذہ پریشان

سوئٹزرلینڈ میں اساتذہ نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا کہ 11 سال تک کی عمر کے طلبہ جن کی تعداد پریشان کن حد تک زیادہ ہے وہ ڈائپرز میں اسکول آتے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں کبھی یہ سکھایا نہیں گیا کہ ٹوائلٹ کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں بچے تقریباً 4 سال کی عمر میں اسکول جاتے ہیں، اس لیے یہ کوئی غیر عمومی بات نہیں کہ وہ ڈائپر پہن کر اسکول جائیں۔

تاہم یہ اساتذہ کے لیے مسئلہ نہیں ہیں، لیکن بہت سارے ذرائع کے مطابق اصل مسئلہ ان بچوں کا ہے جو کہ 11 برس کے ہوچکے ہیں لیکن وہ ڈائپرز میں اسکول آتے ہیں۔

اس یورپی ملک میں اساتذہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان بڑے بچوں ڈائپرز تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرائی بھی کریں۔ 

اب ظاہر ہے کہ یہ صورتحال ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے اور اس سلسلے میں آرگاؤ نامی علاقے کے ایک ہیڈ ماسٹر نے والدین کی آگاہی کے لیے ایونٹس آرگنائز کیے۔

جبکہ ایک اور اسکول نے والدین کو آگاہ کرنے کے لیے ایک پملفٹ نما تحریری پرچہ بھجوایا کہ اساتذہ بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرانے کے ذمہ دار نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.