ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

100 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کا جہانگیر ترین سے رابطہ، ملاقاتیں، ذرائع

100 سے زائد سابق اور موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں۔

ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے والوں میں سابق اراکین اسمبلی فیض اللّٰہ کموکا، چوہدری اخلاق اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

خیبر پختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.