10 ووٹوں پر 1 موٹر سائیکل دینے کی پیشکش پر پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 217 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زین قریشی پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور سیکریٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈی ایم او کی جانب سے انکوائری افسران کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.