
میرپور خاص کے قریب قصبے میں 10 سالہ دلہن اور 15 سالہ دولہے کی شادی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے شادی رکوادی۔
پولیس کے مطابق میرواہ گورچانی کے علاقے میں وومن تھانے کی پولیس نے کارروائی کر کے عین وقت پر شادی رکوادی، 10 سالہ دلہن اور 15 سالہ دولہے کو تحویل میں لے لیا گیا۔
دولہا اور دلہن کے علاوہ والدین کے بیانات لیے گئے ہیں، بالغ ہونے تک شادی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.