بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‏یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ تو بلاول یا زرداری کا بنتا ہے جن کے کہنے پر پی پی سینیٹرز تشریف نہیں لائے۔

یوسف رضا گیلانی کے استعفے کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اپنی قیادت کے کرتوتوں سے پریشان اور شرمندہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے۔

اس صورت حال کے بعد سابق وزیراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے، لہٰذا اپنی پارٹی کو استعفیٰ دے دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نےاستعفیٰ اپنی جماعت کو جمع کروا دیا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف نہیں رہوں گا۔

چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئر کو آپ لوگ خود خراب کر رہے ہیں،اس کو پارٹی بنا رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور اسپیکر ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں، حکومت کی نہیں، اسپیکر اور چیئرمین کا کردار غیر جانب دارانہ ہونا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بل پر ووٹنگ کے دوران 30 منٹ کیلئے سینیٹ اجلاس ملتوی کیا گیا، لگتا ہے جیسے چیئرمین سینیٹ حکومت کی سہولت کاری کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینا پڑا، چیئرمین سینیٹ کو ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.