پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نہ جانے کس کی ایما پر یہ سب بول رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ پریس کانفرنس کا مقصد کیا تھا؟
عمران اسماعيل نے کہا کہ لاشوں کی سیاست عمران خان کا شیوہ نہیں، ارشد شریف شہید پر سیاست نہیں کی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا اسے خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔
Comments are closed.